منڈی بہاؤالدین میں مسافر بس کوحادثہ ، 3افراد جاں بحق31زخمی 

منڈی بہاؤالدین میں مسافر بس کوحادثہ ، 3افراد جاں بحق31زخمی 
منڈی بہاؤالدین میں مسافر بس کوحادثہ ، 3افراد جاں بحق31زخمی 

  

 منڈی بہاوالدین (ڈیلی پاکستان آن لائن)منڈی بہاؤالدین کے علاقے چیمہ چوک میں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ،حادثے میں 3افراد جاں بحق اور 31زخمی ہو گئے ۔

نجی ٹی وی" جیو نیوز" نے ریسکیو ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ گاڑی ملتان سے میرپورآزاد کشمیرجارہی تھی ،چیمہ چوک کے قریب 2موٹرسائیکل سواروں کو بچاتے ہوئے فٹ پاتھ سے ٹکراکر الٹ گئی۔

مسافر بس میں 100سے زائد مسافر سوار تھے، بس کی چھت پر بھی مسافر سوار تھے، ریسکیو اداروں کی جانب سے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ شدید زخمیوں کو گجرات ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دوسری جانب ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے روڈ کلیئر کروایا جا رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -منڈی بہائو الدین -