کوہ پیما علی رضا سدپارہ پہاڑ سے گر گئے، ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی

کوہ پیما علی رضا سدپارہ پہاڑ سے گر گئے، ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی
کوہ پیما علی رضا سدپارہ پہاڑ سے گر گئے، ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکردو(مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما علی رضا سدپارہ پہاڑ سے گر کر زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق سیکرٹری الپائن کلب کرار حیدری کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ علی رضا سدپارہ معمول کی تربیت کے دوران سکردو کے ایک پہاڑ پر چڑھ رہے تھے کہ توازن کھو بیٹھے اور پہاڑ سے گر گئے۔ 
اس افسوسناک واقعے میں علی سد پارہ کی پسلیاں اور ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ کرار حیدری نے بتایا کہ علی رضا کو ایک مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے اور آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ان کا آپریشن ہو گا۔ واضح رہے کہ علی سدپارہ کو 8ہزار میٹر بلند چوٹیوں کو 17بار سر کرنے کا اعزاز حاصل ہے اور رواں سال علی سدپارہ کے ٹو کو سر کرنے کا عزم رکھتے تھے اور پاکستان کی یہی 8ہزار میٹر سے بلند چوٹی باقی رہ گئی تھی جو علی سدپارہ نے ابھی سر نہیں کی تھی۔