بالوں سے محروم ہونے والے مردوں میں نفسیاتی طور پر کیا تبدیلیاں آتی ہیں؟ ممکنہ تفصیلات سامنے آگئیں

بالوں سے محروم ہونے والے مردوں میں نفسیاتی طور پر کیا تبدیلیاں آتی ہیں؟ ...
بالوں سے محروم ہونے والے مردوں میں نفسیاتی طور پر کیا تبدیلیاں آتی ہیں؟ ممکنہ تفصیلات سامنے آگئیں
سورس: pxfuel.com (creative commons license)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) مردوں میں گنج پن ایک عام بات ہے۔ اکثر لوگ اسے نظر انداز کر دیتے ہیں اور معمول کی زندگی جیتے ہیں لیکن کچھ مرد گنج پر کو ’سر‘ پر سوار کر لیتے ہیں اور خاصے نفسیاتی ہو جاتے ہیں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ گنج پن کا کسی مرد کی جسمانی صحت پر کوئی خاص منفی اثر نہیں پڑتا تاہم ایسے لوگوں کی ذہنی صحت متاثر ہو سکتی ہے، کیونکہ بال گرنے سے مرد کی شخصیت یکسر بدل جاتی ہے، جسے بعض لوگوں کے لیے قبول کرنا مشکل ہوتا ہے۔ 
ماہرین کے مطابق جو لوگ ذہنی اعتبار سے گنج پن کا منفی اثر لیتے ہیں ان میں سب سے بڑی یہ تبدیلی آتی ہے کہ وہ خوداعتمادی کے فقدان کا شکار ہو جاتے ہیں۔ امریکن اکیڈمی آف ڈرماٹالوجی کے ماہرین کی ایک تحقیق میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن مردوں میں گنج پن ایک حد سے بڑھ جاتے ان میں خوداعتمادی کی کمی واقع ہو جاتی ہے۔
کئی تحقیقات کے نتائج میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خوداعتماد کی کمی کے علاوہ دیگر کئی ذہنی عارضے بھی ایسے مردوں کو لاحق ہو جاتے ہیں۔ ایسے لوگ دوسروں سے میل جول کم کر دیتے ہیں اور تنہائی پسند ہو جاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جس شخص کو اس صورتحال کا سامنا ہو، اسے خود پر جذباتی اعتبار سے قابو رکھنا چاہیے۔ توجہ کو بالوں سے ہٹا کر دیگر مثبت سرگرمیوں کی طرف مرکوز کرنی چاہیے۔اسے اپنے آپ کو باور کرانا چاہیے کہ بال گرنا کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے جسے سر پر سوار کیا جائے اور اپنی ذہنی صحت کو برباد کیا جائے۔ بیکار فکرمندی کی بجائے انٹرنیٹ کی سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے خود تحقیق کریں اور اپنے بال گرنے کے اسباب تلاش کرکے ان کا تدارک کرنے کی کوشش کریں۔اگر آپ خود کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکتے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔