علماء امن کے سفیر، محبتوں کا درس دینا ہمارا مشن ہے ، اظہار بخاری

علماء امن کے سفیر، محبتوں کا درس دینا ہمارا مشن ہے ، اظہار بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی( نیوز رپورٹر) چیرمین امن کمیٹی معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے،کہ قوم شہداء کربلاء کے چہلم پرپُر امن انعقادکے لیے انتظامیہ ،اور مذہبی اہم آہنگی کو بر قرار رکھنے کیلیے امن کمیٹی سے بھرپور تعاون کرے ۔امن و امان قائم کر کے ہم انتظامیہ پر احسان نہیں ، اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہیں ۔ امن کمیٹی نے عوام سے اپیل کی، کہ جسطرح عوام نے یوم عاشور کے موقع پر نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا ،اسی طرح چہلم کے جلوسوں دوران سب متحد ہوکر دشمن پر گہری نظر رکھیں ۔ اور کسی بھی مشکوک شخص یا سامان کی فوری اطلاع انتظامیہ کو دیں۔باہمی اختلافات و تفرقات نے قوم کی مرکزیت کو کمزور کردیا ہے ۔جس کی وجہ سے سامراجی طاقتیں غالب آچکی ہیں ۔ملک میں پائیدار امن کیلیے پائیدارپالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امن کمیٹی کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اظہار بخاری نے شہداء کربلاچہلم کے دوران امن و امان کو بر قرار رکھنے اور سیکورٹی کے انتظامات کو تسلی بخش قراردیتے ہوئے کہا علماء امن کے سفیر ہیں ،اور محبتوں کا درس دینا ہمارا مشن ہے ۔ حُسینتؓ اور دھشتگردی کا تصادم قیامت تک جاری رہے گا ۔کامیابی صرف حُسینتؓ کا مقدر ہے ۔ہر مسلک حُب حُسینؓ کی خوشبو سے سر شار ہے ۔ حُسینؓ کے صبر نے جبر کو پاش پاش کر دیا ۔حُب حُسینؓ میں بڑھ جانا اختلاف نہیں ،اخُوت کہلاتا ہے ، اور اس اخوت میں نفرتوں کی آگ لگانے والا دھشتگرد کہلاتا ہے ۔حُسینؓ نے سب کچھ قربان کر کے ظلم و جبر ، دھشتگردی اور فرسودہ نظام کے تابوت میں آخری کیل ٹھوک دی ۔یوم عشور کی طرح،یوم چہلم پر بھی ذاکرین صرف شہادت حُسینؓ کی فضیلت بیان کریں ۔تاکہ شیعہ سنی کو اپس میں لڑانے کی سازش کرنے والوں کے ہر منصوبے کو ناکام بنا دیا جائے ۔علماء امن کے سفیر ہیں ،اور محبتوں کا درس دینا ہمارا مشن ہے ۔