تحریک انصا ف کی ایک کروڑ نوکریاں ایک طرف، موجودہ ملازمتیں بھی ختم ہوجائیں گی :محمد زبیر کا دعویٰ

تحریک انصا ف کی ایک کروڑ نوکریاں ایک طرف، موجودہ ملازمتیں بھی ختم ہوجائیں گی ...
تحریک انصا ف کی ایک کروڑ نوکریاں ایک طرف، موجودہ ملازمتیں بھی ختم ہوجائیں گی :محمد زبیر کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہاہے کہ ایک کروڑ نوکریاں تو ایک طرف تحریک انصاف کی حکومت میں موجودہ ملازمتوں میں بھی لاکھوں کی کمی واقع ہوجائیگی۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے“محمد زبیر نے کہا کہ موجودہ حالات میں جو ہورہاہے اس میں اور پچھلے حالات میں فرق یہ ہے کہ ہم نے تین فیصد شرح نمو کو پانچ سے لیکر چھ فیصد شرح نموپر بڑھایا تھا لیکن تحریک انصا ف کی حکومت اس میں کوئی اضافہ نہیں کررہی ۔ انہوں نے کہا کہ جب شرح نمو میں اضافہ ہوتاہے تو اس سے نوکریاں پیدا ہوتی ہیں، انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں تو ایک طرف رہیں بلکہ تحریک انصاف کی حکومت میں موجودہ نو کر یوں میں سے بھی لاکھوں نوکریوں کی کمی ہوجائیگی ۔

مزید :

قومی -