توشہ خانہ سکینڈل، فرح خان 2019 کے دوران پورا سال دبئی گئی ہی نہیں،عمر فاروق ظہور کے دعوؤں کی حقیقت سامنے آگئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دبئی میں مقیم پاکستانی نارویجن کاروباری شخصیت عمر فاروق ظہور نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں فرحت شہزادی عرف فرح بی بی نے 2019 ءمیں دبئی میں سعودی ولی عہد کی طرف سے عمران خان کو دی گئی گھڑی 2 ملین ڈالر زمیں فروخت کی تھی تاہم اب یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ فرح بی بی نے مذکورہ سال کے دوران متحدہ عرب امارات کا سفر ہی نہیں کیا۔
ویب سائٹ فیکٹ فوکس کے مطابق فرحت شہزادی پورے 2019 کیا 2020 میں بھی دبئی نہیں گئیں بلکہ عمران خان کے پورے دورِ حکومت میں انہوں نے صرف دو بار بیرونِ ملک سفر کیا۔ سنہ 2019 میں فرح گوگی نے صرف ایک بار ہی بیرون ملک سفر کیا جو کہ امریکہ کیلئے تھا۔ پاکستان میں امیگریشن کے ڈیٹا سے پتا چلتاہے کہ وہ اس سفر کے لیے وہ 3 اپریل 2019 کو علی الصبح اتحاد ایئرویز کی پرواز ای وائے 242 پر لاہور سے امریکہ کے لیے براستہ ابوظہبی روانہ ہوئیں۔ اس پرواز کے لیے فرحت شہزادی نے لاہور میں امیگیرشن مقامی وقت کے مطابق دو بج کر 38 منٹ پر کروائی۔ فرحت شہزادی 22 اپریل کو واپس لاہور اتحاد ایئرویز کی ہی پرواز 241 سے براستہ ابوظہبی لوٹیں۔ ان کی آمد کے وقت امیگریشن کا وقت تین بج کر تین منٹ تھا۔
امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے پاس دستیاب ڈیٹا کے مطابق فرحت شہزادی 3اپریل 2019 کو ہی ابوظہبی سے امریکہ پہنچیں۔ اسی ڈیٹا کے مطابق 20 اپریل 2019 کو وہ لاس اینجلس سے لاہور کے لیے روانہ ہوئیں اور براستہ ابوظہبی لاہور پہنچیں۔
عمران خان کے دور حکومت میں فرح خان نے دوسرا سفر گزشتہ سال 5 اپریل کو امارات کیلئے کیا، وہ ایمرٹس ایئرلائنز کی پرواز ای کے EK625 پر دبئی کے لیے صبح آٹھ بج کر دو منٹ پر روانہ ہوئیں اور 12 اپریل کو EK622پرواز پر واپس لاہور علی الصبح1 بج کر 59 منٹ پر پہنچیں۔
فیکٹ فوکس کے مطابق یہ ممکن نہیں ہے کہ فرح گوگی عمر فاروق ظہور کے بتائے ہوئے وقت کے دوران پرائیویٹ جیٹ میں دبئی گئی ہوں کیونکہ پرائیویٹ جیٹ یہاں تک کہ وزرائے اعظم کے سفر کیلئے بھی امیگریشن کا قانون یکساں ہوتا ہے اور سب کی ہی امیگریشن میں انٹری کی جاتی ہے تاہم امیگریشن ڈیٹا میں یہ کہیں نہیں کہ فرح شہزادی نے پرائیویٹ جیٹ سے بیرون ملک سفر کیا ہو۔
My exclusive scoop where I checked data with the help of my brilliant colleagues & found out that contrary to claims of Umar Farooq Zahoor, Farhat Shahzadi also known as Farah Gogi never travelled to Dubai in April 2019.
— Tahir Imran Mian ✈ (@TahirImran) November 18, 2022
In fact she never travelled to Dubai for the whole of 2019. https://t.co/sxYlCTWiXd