کپاس کی کاشت کے مسائل

  کپاس کی کاشت کے مسائل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کپاس کی پیداواری لاگت بڑھنے، ناقص بیج، جعلی کھادوں اور ٹیکسوں کی شرح میں اضافے کے باعث جہاں کاشتکار دوسری منافع بخش فصلوں پر منتقل ہو رہے ہیں وہاں پاکستان اعلیٰ کوالٹی کی کپاس پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست سے بھی باہر ہوتا چلا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کپاس کے کاشتکار حکومتی پالیسیوں سے نالاں ہیں اور زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ماضی میں روئی برآمد کرنے والے ملک کو اب اپنی ضرورت کی 60 فیصد سے زائد روئی درآمد کرنا پڑرہی ہے۔اِس میں کوئی شک نہیں ہے کہ موجودہ حکومت زرعی شعبے کی بحالی اور کسانوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کسان کارڈ سمیت دیگر اقدامات کرتے ہوئے اُن کی پریشانیوں کو دور کرنے کی کوششوں میں مصروفِ عمل ہے مگر اِس کے ساتھ ناقص زرعی مداخل سمیت جعلی زرعی ادویات فروخت کر کے کسانوں کا معاشی استحصال کرنے والوں اور اُن کے سہولت کاروں کو بھی قانون کے مطابق سزائیں دی جاہئیں تاکہ زراعت کش عناصر اپنے انجام کو پہنچ سکیں اور ملکی زراعت خود کفیل ہو سکے۔

٭٭٭٭٭

مزید :

رائے -اداریہ -