کراچی،ایس آئی یو کی باغ کورنگی کے قریب کارروائی ،5ملزمان گرفتار

کراچی،ایس آئی یو کی باغ کورنگی کے قریب کارروائی ،5ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (کرائم رپورٹر)ایس آئی یو پولیس نے باغ کورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے قتل ،ڈکیتی اور جرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 5ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ایس ایس پی طارق دھاریجو کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت علی دوست مغیری ،وزیر علی مغیری،زاہد مغیری،عامر گبراور نصیر پپوکے ناموں سے ہوئی۔ملزمان کے قبضے سے چار پستول،اور دو دستی بم برآمدہوئے ۔گرفتار ملزمان ڈکیتی اور راہ زنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔ملزمان نے داود چورنگی کے قریب شہری سعید خان کو لوٹ مار کے دوران قتل کیا تھاْمقتول بینک سے رقم نکلوا کر واپس گھر جارہا تھا۔گرفتار تمام ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔