برطانیہ کے 50 پاﺅنڈ پر اب معروف مسلمان لڑکی تصویر شائع ہو گی، لیکن کیوں اور یہ کون ہے ؟ جان کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

برطانیہ کے 50 پاﺅنڈ پر اب معروف مسلمان لڑکی تصویر شائع ہو گی، لیکن کیوں اور یہ ...
برطانیہ کے 50 پاﺅنڈ پر اب معروف مسلمان لڑکی تصویر شائع ہو گی، لیکن کیوں اور یہ کون ہے ؟ جان کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )انگلینڈ نے سنہ 2020 میں پچاس پاﺅنڈ کے نوٹ پر مسلمان خاتون نورالنسا عنایت خان کی تصویر شائع کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق 2020 میں جاری کیا جانے والا پچاس پاﺅنڈ کا کرنسی نوٹ دراصل دو خصوصیات کا حامل ہو گا ایک تو پلاسٹک کا ہوگادوسرا اس پر مسلمان خاتون کی تصویر ہو گی اور بینک آف انگلینڈ نے اس حوالے سے تیاریوں کا آغاز بھی کر دیاہے ۔
عرب ویب سائٹ ’ العریبہ ‘ کے مطابق مسلمان خاتون کی تصویر پلاسٹک کے نوٹ پر چھاپی جائے گی اس کا نام نورالنسا عنایت خان ہے لیکن برطانیہ میں اسے Nora Baker کے نام سے جانا اور پہچانا جاتا ہے۔ وہ برطانیہ کی پہلی مسلمان ’ہیرو‘ خاتون کا درجہ رکھتی ہے۔
نورالنسا عنایت خان کے والدین کا تعلق متحدہ ہندوستان سے تھا لیکن اس کی پیدائش روس میں ہوئی تھی۔ تاریخ میں درج ہے کہ 1914 کو پیدا ہونے والی نورالنسا کو دوسری جنگ عظیم کے دوران Dachau کے عسکری کیمپ میں گولیاں مار کر ہمیشہ کے لیے موت کی نیند سلادیا گیا تھا۔اس پر الزام تھا کہ جنگ عظیم دوئم کے دوران اس نے فرانس میں رہتے ہوئے برطانوی افواج کے لیے جاسوسی کی تھی۔ جرمنی اس وقت پیرس پر قابض تھا۔
کہا جاتا ہے کہ جرمنوں نے نورالنسا پر عسکری کیمپ میں تفتیش کے دوران بدترین تشدد کیا اور سخت ترین اذیتیں دیں لیکن اس نے اپنی زبان نہیں کھولی اور جان کی بازی ہار گئی۔نورالنسا عنایت خان کو برطانوی حکومت نے ملک کے سب سے بڑے شہری اعزاز George Cross سے بھی نوازا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -