لیہ اور کندھ کوٹ میں ٹریفک حادثات میں10افراد جاں بحق،16 زخمی
لیہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)لیہ اور کندھ کوٹ میں ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے،میڈیا رپورٹس کے مطابق لیہ کے علاقے چک 164 میں تیز رفتار پک اپ مکان میں جا لگی جس کے نتیجے میں6 افراد جاں بحق اور16 زخمی ہو گئے، جاں بحق افراد میں غلام حسن، غلام فرید، سیف اللہ، خادم حسین اور محمد رفیق شامل ہیں،دوسری جانب کندھ کوٹ میں انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹرک گاڑی کے اوپر الٹ گیا،حادثے میں گاڑی میں سوار 4 افراد جاں بحق ہو گئے،جاں بحق چاروں افراد نجی کمپنی کے ملازم تھے،پولیس نے ڈرائیور کوگرفتارکرلیا،لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔