مظفر گڑھ: سب انسپکٹر پر تشدد‘ 8وکلاء کیخلاف مقدمہ‘ گرفتاری کیلئے چھاپے 

  مظفر گڑھ: سب انسپکٹر پر تشدد‘ 8وکلاء کیخلاف مقدمہ‘ گرفتاری کیلئے چھاپے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ (نامہ نگار)مظفرگڑھ بار اور پولیس میں تنازعہ بڑھنے لگا ہے، پولیس سٹی نے ایک اور مقدمہ وکلاء کے خلاف درج کر لیا، پنجاب بار کونسل نے پیر کو پنجاب بھر میں مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا، ہفتہ کو مظفرگڑھ سمیت ضلع بھر میں فل دے ہڑتال کی گئی، وکلاء نے ایوان (بقیہ نمبر11صفحہ 6پر)
عدل کا گیٹ بند کردیا ہے‘ تفصیل کے مطابق پیشی پر آئے ہوئے پولیس آفیسر کے ساتھ مارپیٹ اور گالم گلوچ کرنے پر 8 وکلا کے خلاف مقدمہ درج ہوا، تھانہ سٹی پولیس نے وکلا کے گھروں پر چھاپے مارے مگر کوئی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی ایف آئی آر کے مطابق سب انسپکٹر امیرنواز انچارج ہومی سائیڈ تھانہ خان گڑھ گزشتہ روز قتل کے ایک ملزم لیاقت حسین کے مقدمہ کا ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کیلئے مظفرگڑھ کچہری آیا اور عدالت کے برآمدہ میں کھڑا تھا کہ محمد شفیق ملانہ ایڈووکیٹ اور فیصل سلیم ایڈووکیٹ 6 نامعلوم وکلا کے ہمراہ آئے اور امیر نواز سب انسپکٹر پولیس پر یہ کہتے ہوئے حملہ کر دیا کہ تم نے تھانہ کینٹ ملتان میں 15 اکتوبر کو مظفرگڑھ کے وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے تمہیں آج کچہری میں آنے کی جرات کیسے ہوئی ہے سب انسپکٹر کے سمجھانے کے باوجود ملک محمد شفیق ملانہ ایڈووکیٹ اور فیصل سلیم ایڈووکیٹ نے اپنے ساتھی وکلا کے ہمراہ اس پر حملہ کر دیا اسے تھپڑ اور مکے مارے گالیاں دیں اور وردی پھاڑ دی پولیس تھانہ سٹی مظفرگڑہ نے سب انسپکٹر امیر نواز کی درخواست پر 2 نامزد اور 6 نامعلوم وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے،پولیس نے گزشتہ شب وکلا کو گرفتار کرنے کیلئے ان کے گھروں پر چھاپے مارے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی دوسری طرف ڈسٹرکٹ بار نے پولیس آفیسر کے موقف کو مسترد کرتے ہویے جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے اور وکلا کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کاٹنے پر آج فل ڈے ہڑتال کی ہے اور جھوٹا مقدمہ فوری طور پر خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ضلع کچہری میں پولیس کے داخلے پر پابندی کے باعث ڈی پی او مظفرگڑھ نے کچہری اور عدالتوں سے پولیس نفری ہٹا لی، کوئی ملزم عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا سکا، اور کچہری میں واقع بخشی خانہ بند رہا، جبکہ ممبر پنجاب بار کونسل جام محمد یونس کے مطابق پنجاب بار کونسل نے پولیس گردی کے خلاف پیر 19 اکتوبر کو فل دے عدالتی بائی کاٹ اور ہڑتال کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
چھاپے