قصور،‘فصلوں کی باقیات جلانے پر 17افراد کیخلاف مقدمات درج

  قصور،‘فصلوں کی باقیات جلانے پر 17افراد کیخلاف مقدمات درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
قصور(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر قصور کی خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کی انسداد سموگ کاروائیاں‘فصلوں کی باقیات جلانے پر 17افراد کے خلاف 
مقدمات درج اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے گہلن ہٹھاڑ، بھیم کے، میرکوٹ اور دیگر علاقوں میں فصلوں کی باقیات جلانے پر 14افراد کے خلاف مقدمات درج کئے  اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر قصور آصف علی ڈوگر نے فصلوں کی باقیات جلانے پر کاروائی کرتے ہوئے 3افراد کیخلاف مقدمات درج کئے ہیں۔
 تا ہم ضلع بھر میں سموگ کی روک تھام کے حوالے سے کاروائیاں جاری ہیں جس کے تحت متعلقہ افسران روزانہ کی بنیاد پر ایکشن لے رہے ہیں۔ 

مزید :

علاقائی -