شعبہ بجلی میں سرمایہ کاری 38فیصد بڑھ گئی 

شعبہ بجلی میں سرمایہ کاری 38فیصد بڑھ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


           اسلام آباد(اے پی پی):ملک میں بجلی کے شعبہ میں براہ راست سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک اورسرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں بجلی کے شعبہ میں 85.8 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 38.38 فیصدزیاد ہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں بجلی کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 62 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیاتھا۔ اگست کے مہینہ میں اس شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 44 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال میں ایندھن سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں میں 30.5 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی۔، گزشتہ سال کی اسی مدت میں تھرمل پاورکے پیداواری منصوبوں میں 32.5 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔پن بجلی کے منصوبوں میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں 14 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی، گزشتہ سال اس شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 12.7 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اسی طرح کوئلہ سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 41.3 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔

مزید :

کامرس -