پاکستان نے جیت کیلئے انگلینڈ کو 297رنز کا ہدف دیدیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام پر انگلینڈ نے 297 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز بنا لیے۔پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 221 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، مہمان ٹیم کو جیت کیلئے 297 رنز کا ہدف دے دیا جبکہ پاکستان کو جیت کے لئے 8 وکٹیں درکار ہیں۔تیسرے روز انگلینڈ نے ادھوری پہلی اننگز کا آغاز 239 رنز 6 وکٹوں کے نقصان سے کیا۔248 رنز پر ساجد خان نے برائیڈن کارس کو آؤٹ کیا جبکہ اگلے آنے والے کھلاڑی میتھیو پوٹس کو بھی ساجد خان نے بولڈ کیا، انہوں نے 6 رنز سکور کیے۔جیمی سمتھ 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ جیک لیچ 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 3 وکٹیں نعمان علی کے حصے میں آئیں۔دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے کیا۔
مگر اوپنر بلے باز عبداللہ شفیق ایک بار پھر ناکامی کی تصویر بن گئے اور محض 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
کپتان شان مسعود بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 11رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیکامران غلام 26 جبکہ محمد رضوان 23، سعودشکیل 31، عامر جمال اور نعمان علی ایک ایک رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ آغا سلمان 63 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے اور ساجد خان 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شعیب بشیر نے 4، جیک لیچ نے 3، بریڈن کارس نے 2 اور میتھیو پوٹس نے ایک وکٹ حاصل کی۔