ایشیاء اوپن کیروگی تائیکوانڈو چیمپئن شپ، شاہ زیب نے گولڈ میڈل جیت لیا
کراچی (این این آئی)پاکستان کے شاہ زیب خان نے ایشیاء اوپن کیروگی تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے 54 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد فلپائن کے کالمبا کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا۔پہلے راؤنڈ میں کالبا نے شاہ زیب کیخلاف 6 کے مقابلے میں 11 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے راؤنڈ میں شاہ زیب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10-3 اور تیسرا راؤنڈ 18-0 سے جیتا۔
کر پاکستان کیلئے ایونٹ میں پہلا گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ اس سے قبل شاہ زیب نے سیمی فائنل میں انڈونیشیا کے ہدایت توماکاکا کو 12-14.16-14 اور 22-0 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا +87 ویٹ کیٹیگری فائنل میں قازقستان کے کابلان نے پاکستان کے حمز سعید کو 5-1 اور 4-4 پوائنٹس کے مارجن سے شکست دیکر طلائی تمغہ جیت لی پاکستان کے شاہ زیب خان نے کہا کہ ایونٹ کے لئے سخت محنت کی تھی جو رنگ لیکر آئی پاکستان کا نام روشن کرنا میر ا مقصد ہے۔