چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت  اجلاس میں قانونی ٹیم نے مخصوص نشستوں  پر معطل ارکان کی بحالی کی تجویز دیدی، نجی ٹی وی کا دعویٰ

چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت  اجلاس میں قانونی ٹیم نے مخصوص نشستوں  پر معطل ...
چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت  اجلاس میں قانونی ٹیم نے مخصوص نشستوں  پر معطل ارکان کی بحالی کی تجویز دیدی، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت  اجلاس میں قانونی ٹیم نے مخصوص نشستوں  پر معطل ارکان کی بحالی کی تجویز دیدی۔

سما ٹی وی کے مطابق ذرائع  کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مخصوص نشستوں سے متعلق سپیکر قومی اسمبلی کے خط کا جائزہ لیاگیا،قانونی ٹیم نے الیکشن ایکٹ پر عمل کرنے کی حتمی تجویز دیدی،قانونی ٹیم نے مخصوص نشستوں پر معطل ارکان کی بحالی کی تجویزدی،قانونی ٹیم نے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کا حکم غیرموثر ہوجاتا ہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ قانونی ٹیم کی تجاویز پر حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔

دوسری جانب نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کا معاملہ ابھی التوا میں ہے،الیکشن کمیشن کے آج کے اجلاس میں مخصوص نشستوں پر کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔