بلڈرز اور ڈویلپرز ہاؤسنگ سوسائٹیز میں یہ کام فوری بند کر دیں ،لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے بڑا حکم جاری کر دیا

بلڈرز اور ڈویلپرز ہاؤسنگ سوسائٹیز میں یہ کام فوری بند کر دیں ،لاہور کی ضلعی ...
بلڈرز اور ڈویلپرز ہاؤسنگ سوسائٹیز میں یہ کام فوری بند کر دیں ،لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے بڑا حکم جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی ) ضلعی انتظامیہ لاہورنے بلڈرز/ڈویلپرز اور ہاؤسنگ سوسائٹیزکو پراپرٹی ٹرانسفرکو فوری بند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلڈرز،ڈویلپرزاورہاؤسنگ سوسائٹیز پراپرٹی ٹرانسفر کرنے کے مجاز نہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق نے لاہور میں بلڈرز/ڈویلپرز اور ہاؤسنگ سوسائٹیزکو پراپرٹی ٹرانسفرکو فوری بند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کو تمام معاملہ کی مانیٹرنگ کا حکم دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلڈرز، ڈویلپرز اور ہاؤسنگ سوسائٹیز اشٹام ایکٹ کے شیڈول63-Aکے تحت غیر قانونی ٹرانسفر کر رہے ہیں،سب رجسٹرار غیر قانونی ٹرانسفر پر بلڈرز، ڈویلپرز اور سوسائٹیز کو نوٹس جاری کریں جبکہ بلڈرز، ڈویلپرز اور ہاؤسنگ سوسائٹیز پراپرٹی ٹرانسفر کرنے کا ریکارڈ متعلقہ سب رجسٹرار کو پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی پر اشٹام اور فنانس ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی سی لاہور کے حکم کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے تمام سب رجسٹرار کو ان  ہدایات پر فوری عمل درآمد کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

مزید :

رئیل سٹیٹ -