وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ”کمال“ کر دیا، پنجاب کے وزراءکو کتنا پروٹوکول دیا جائے گا؟ آئی جی پنجاب نے ایسی ہدایات جاری کر دی کہ پاکستانی خوش ہو جائیں گے

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ”کمال“ کر دیا، پنجاب کے وزراءکو کتنا پروٹوکول دیا ...
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ”کمال“ کر دیا، پنجاب کے وزراءکو کتنا پروٹوکول دیا جائے گا؟ آئی جی پنجاب نے ایسی ہدایات جاری کر دی کہ پاکستانی خوش ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے سادگی کا نعرہ لگایا اور اس حوالے سے کئی اقدامات بھی کئے جا چکے ہیں تاہم اب پنجاب میں بھی وہ تبدیلی آ گئی ہے جس کی خواہش عوام کو برسوں سے تھی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے وزراءکا پروٹوکول ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں پولیس کے صرف 2 مسلح محافظ دینے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ آئی جی پولیس کی جانب سے ڈی پی اوز اور آر پی اوز کو یہ ہدایات صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ کے بعد دئیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب انٹیلی جنس کمیٹی نے وزراءکو سیکیورٹی دینے سے متعلق ایک رپورٹ پیش کی تھی جسے مدنظر رکھتے ہوئے آئی جی پنجاب نے تمام وزراءکو پولیس کے صرف 2 مسلح محافظ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کو 2 مسلح محافظ بھی اسی ضلع سے منتخب کئے جائیں گے جس ضلع سے متعلقہ وزیر کا تعلق ہو گا حالانکہ اس سے پہلے یہ روش چلی آ رہی تھی کہ تمام وزراءمتعلقہ ڈی پی او سے سیکیورٹی کیلئے پولیس اہلکار لینے کے علاوہ سیکیورٹی ڈویژن سے بھی پولیس اہلکاروں کو لیتے تھے۔
ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے ڈی پی اوز اور آر پی اوز کو یہ ہدایات جاری کر دی ہے کہ تمام وزراءکو پولیس کو صرف دو مسلح محافظ دئیے جائیں اور اس کیساتھ ساتھ تمام رپورٹس آئی جی پنجاب کو دی جائیں، کسی صوبائی وزیر کو سیکیورٹی ڈویژن سے پولیس اہلکار دئیے جائیں گے اور نہ ہی کوئی سکواڈ دیا جائے گا۔