استخارہ سے مشکلات کا علاج 

استخارہ سے مشکلات کا علاج 
استخارہ سے مشکلات کا علاج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکول بنایا توپارٹنر نے فراڈ کرکے چھین لیا 

سوال ۔میں کئی سال بیرون ملک اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پڑھاتا رہا ہوں ،پاکستان میں ایک پارٹنر کے ساتھ مل کر سکول بنایا اور جمع پونجی خرچ کرڈالی لیکن اس نے فراڈ کیا اوردھوکے سے مجھے نکال دیا ۔میں نے ہمیشہ یتیم بچوں کو مفت پڑھایا ہے ،اب شدید مالی مشکلات میں ہوں ،استخارہ کرکے بتادیں مجھے کیا کرنا چاہئے (ادریس )
جواب۔آپ کا استخارہ کیا ہے جس کی رو سے اس کاروبار میں فراڈ کرنے والا جو بھی ہے وہ خسارہ اٹھائے گا ،آپ اللہ کا شکر ادا کریں کہ کسی اوربڑے امتحان سے بچ نکلے ہیں ۔عنقریب آپ پر اللہ کی رحمت ہوگی ،آپ روزانہ ’’یارب یا کفیل ‘‘ گیارہ سو بار دل میں پڑھا کریں معہ اول آخردرود پاک تین تین مرتبہ۔

روحانی طاقت کا طلب گار ہوں ،کیا کروں؟ 

سوال ۔میں روحانی قوت کو حاصل کرنے کی شدید خواہش رکھتا ہوں ،اسکے لئے میں نے کئی بار پہاڑوں پر جا کر چلے بھی کاٹے ہیں لیکن میرا کام نہیں بنا ،استخارہ کرکے بتادیں کیا مجھے میرا مقصد مل جائے گااور مجھے کیا کرنا چاہئے؟ (منور خان ،کوہاٹ) 
جواب۔روحانی قوت حاصل کرنے کا یہ کون سا طریقہ ہے میرے بھائی ؟ استخارہ کی رو سے آپ کے موجودہ عزائم فاسد ہیں ،نماز اور ذکر اللہ سے بڑھ کر کوئی اور طریقہ نہیں میری نظر میں۔اپنی اصلاح کریں اور باوضو رہا کریں ،نماز پڑھیں ،خدمت خلق کریں،روحانی باطنی قوت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو روزانہ استغفراللہ اکیالیس سو بار پڑھا کریں ،یا حیی یا قیوم روزانہ اکیس سو بار اول آخر درود پاک دل میں سات سات بار پڑھنا معمول بنا لیں ،ان شا اللہ روحانی بیداری پیدا ہوگی ۔

تنخواہ میں اضافہ ہوجائے

سوال۔میں کئی سالوں سے دوبئی میں رہ رہا ہوں۔میرے اخراجات بہت زیادہ ہیں ،میرا استخارہ کرکے بتادیں کیا میری تنخواہ اسی نوکری میں بڑھ جائے گی یا بدل لوں اور کون سی تسبیح پڑھا کروں (اکبر علی )
جواب ۔آپ کا استخارہ کیا ہے ۔آپ زیادہ دولت کمانے کی تدابیر سوچتے رہتے ہیں اور سمجھ رہے ہیں کہ زندگی کا اصل حاصل یہی ہے ،اس کے لئے ناجائز ذرائع بھی استعمال کرنے کا اشارہ ملتا ہے ۔آپ اس سوچ کو بدلیں اور اللہ سے تعلق قائم کریں ،ان شاء اللہ جو مقدر میں ہے وہ جائز راستوں سے بھی مل جائے گا ،کیوں بُرے راستوں پر چلتے ہوئے اس دولت کو حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔یہ طریقہ تھکا دینے والا ہے اور پھر زندگی بھر افسوس کرنے کا باعث بنے گا ۔(واللہ اعلم الصواب )آپ روزانہ یہ تسبیح گیارہ سو بار دل میں پڑھا کریں تاکہ رزق کی بندش کھلے اور عزت بھی ملے ۔یا عزیز یا جبار ۔اوّل آخر درود پاک سات سات مرتبہ۔
(استخارہ کے ذریعے ہر طرح کے معاملات کے حل میں رہ نمائی حاصل کرنے کے لئے اپنا نام ،والدہ کا نام ،شہر،کاروبار ،عمر مفصل سوال لکھ کر ای میل کریں ،جواب باری آنے پر دیا جائے گا systemtoday14@yahoo.com )

مزید :

روشن کرنیں -