ایف آئی اے سیالکوٹ کی کارروائی،خاتون سمیت 7اسمگلرز گرفتار،ہزاروں موبائل برآمد

ایف آئی اے سیالکوٹ کی کارروائی،خاتون سمیت 7اسمگلرز گرفتار،ہزاروں موبائل ...
ایف آئی اے سیالکوٹ کی کارروائی،خاتون سمیت 7اسمگلرز گرفتار،ہزاروں موبائل برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف آئی اے نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران خاتون سمیت 7 ملزمان کو موبائل اسمگل کرنے پر گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق ایف آئی اے نے خاتون سمیت 7 ملزمان کو موبائل اسمگل کرنے پر گرفتار کرلیا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیگریشن کے مطابق ملزمان سے ساڑھے 3ہزار موبائل فون برآمد ہوئے ہیں،موبائلز سمیت گرفتار ہونے والے ملزمان دبئی اور شارجہ سے آنے والی فلائٹس کے ذریعے پاکستان پہنچے تھے۔
خاتون سمیت گرفتار تمام ملزمان کا تعلق کراچی سے ہے اور ان سے برآمد ہونے والی موبائلز کی مالیت کروڑوں روپے ہے،ایئرپورٹ حکام کے مطابق ملزمان ایئرپورٹ پر تعینات کسٹم سپریٹنڈنٹ طیب فرار اور کانسٹیبل انورکی ملی بھگت سے اسمگلنگ کرتے تھے۔