لاک ڈاﺅ ن کا معاملہ ، حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو منانے کیلئے کس سے مدد مانگ لی ؟ نجی ٹی وی نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاک ڈاﺅ ن کا معاملہ ، حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو منانے کیلئے کس سے مدد ...
لاک ڈاﺅ ن کا معاملہ ، حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو منانے کیلئے کس سے مدد مانگ لی ؟ نجی ٹی وی نے بڑا دعویٰ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اکتوبر میں اسلام آباد لاک ڈاﺅن کرنے کے معاملے پر حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو منانے کیلئے سعودی عرب سے مدد مانگ لی ہے ۔
نجی ٹی وی ”24 نیوز“ نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزیر نجکاری محمدمیاں سومرو،جہانگیر ترین کی جے یو آئی رہنماوں سے ملاقاتیں بے نتیجہ ہونے کے بعدحکومت نے سعودی عرب سے مدد مانگ لی ہے۔ حکومت نے سعودی حکام کو جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو منانے کی درخواست کر دی۔ ذرائع کے مطابق جلد سعودی حکام کا اعلی سطحی وفد پاکستان کا دورہ کریں گے جو مولانا فضل الرحمن کو آزادی مارچ موخر کرنے پر آمادہ کریں گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب حکام کے مولانا فضل الرحمن سے گہرے تعلقات ہے جس کی وجہ حکومت نے انھیں یہ ٹاسک سونپا ہے۔

مزید :

قومی -