ایشیائی ترقیاتی بینک کی 4 سال میں پاکستان کو 8ارب ڈالر قرض دینے کی یقین دہانی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے 4 سال کے دوران پاکستان کو 8 ارب ڈالر قرض دینے کی یقین دہانی کروادی، پاکستان کو سالانہ 2 ارب ڈالر قرض دیا جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق اس میں سے نصف قرض کم ریٹ پر حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے کیونکہ خراب ریٹنگ کی وجہ سے پاکستانی حکومت کے لیے سستے قرض لینا ممکن نہیں رہا ہے۔وزارت اقتصادی امور کے مطابق قرض دینے کی یقین دہانی صدر اے ڈی بی ماساتسوگو اساکاوا کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران کی گئی، 2024 سے 2025 تک ہر سال 2 ارب ڈالر کی فراہمی کی توقع کی جارہی ہے، اس طرح 4 سال میں 8 ارب ڈالر قرض دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سالانہ 2 ارب میں سے نصف یعنی ایک ارب ڈالر اے ڈی بی رعایتی شرح یعنی فکس دو فیصد پر دے گا۔