آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومت کا مسودہ مکمل مسترد کر دیا،مولانا فضل الرحمان

آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومت کا مسودہ مکمل مسترد کر دیا،مولانا فضل الرحمان
آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومت کا مسودہ مکمل مسترد کر دیا،مولانا فضل الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومت کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو قائل کرنے کی مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں۔

آج مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر سے ملاقات کیلئے ان کے گھر پہنچے، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومت کا مسودہ مکمل مسترد کر دیا،حکومت تو یہ بھی ہے کہہ رہی ہے ہمارا کوئی مسودہ ہے ہی نہیں ، انہوں نے سوال اٹھایا کہ جو مسودہ سامنے رکھا گیا وہ کس کا تھا؟

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کسی صورت بھی یہ مسودہ قابل قبول نہیں،ملک کی امانت میں اس سے بڑی خیانت نہیں ہو سکتی۔

صحافی نے مولانا سے سوال کیا کہ کوشش کی جارہی ہے اپوزیشن کو اتحاد توڑا جائے ،آپ کے حوالے سے سوال پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جواب نہیں دیا، جس پر جے یو آئی سربراہ نے جواب دیا کہ میں بھی اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دے رہا۔

مزید :

قومی -