پی ٹی آئی رہنماؤں کے عمران خان سے وفاداری کے حوالے سے بیانات سامنے آنے لگے
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین قومی اسمبلی کے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وفاداری کے حوالے سے بیانات سامنے آگئے۔
سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیو بیانات کے حوالے سے شیر علی ارباب، شاندانہ گلزار، آصف خان اور دیگر شامل ہیں، اسی طرح چترال سے عبد اللطیف اور ایبٹ آباد سے علی جدون نےبھی سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کر دی ہیں۔پی ٹی آئی اراکین کا کہنا ہے کہ پارٹی کی طرف سے ملنے والے احکامات پر عمل درآمد کریں ہم ہر صورت بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ دیں گے۔
پشاور این اے 30 سےرکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے کہا کہ ہم کسی صورت اپنی وفاداری تبدیل نہیں کریں گے، ہم پی ٹی آئی کے ایم این اے ہیں، کسی صورت فلور کراس نہیں کریں گے۔ ہم نہ پریس کانفرنس کریں گے اور نہ پارٹی سے بے وفائی کریں گے، ہم ہر قسم کی تکلیف برداشت کریں گےمگر ملک اور پارٹی سے بے وفائی نہیں کریں گے۔