کراچی؛ گلستان جوہر میں شہری نےمبینہ ڈاکو گولیوں سے بھون دیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلستان جوہر میں شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق گلستان جوہر منور چورنگی کےقریب ڈاکوؤں نےلوٹنےکی نیت سے گاڑی کو روکا تو گاڑی سوار شہری نے فائرنگ کردی جس سےایک مبینہ ڈاکو موقع پر ماراگیا جبکہ اس کا ساتھی زخمی حالت میں فرارہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس وقوعہ پر پہنچ گئی اور ابتدائی تفتیش کے بعد ہلاک ملزم کی لاش کو قانونی ضابطےکی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔
پولیس حکام کے مطابق ہلاک ڈاکو کی فوری طورپرشناخت نہیں ہوسکی، شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ ہلاک ڈاکو کے فرار ہونے والے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارےجارہےہیں۔