کورونا وباءکے باعث اٹلی کو کتنے بلین ڈالر کا نقصان ہو گیا ؟ یورپی ملک کو زور دار جھٹکا لگ گیا

کورونا وباءکے باعث اٹلی کو کتنے بلین ڈالر کا نقصان ہو گیا ؟ یورپی ملک کو زور ...
کورونا وباءکے باعث اٹلی کو کتنے بلین ڈالر کا نقصان ہو گیا ؟ یورپی ملک کو زور دار جھٹکا لگ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلان (سید وجاہت بخاری) ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل نے انکشاف کیا ہے کہ 2020 کے دوران وبائی امراض کے باعث سفر اور سیاحت پر پابندی کی وجہ سے اٹلی کو مجموعی طور پر 120.6 بلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ 
صرف 25.5 ملین غیر ملکی ٹوریسٹ نے گذشتہ سال اٹلی میں کم از کم ایک رات گزاری ، اس کے مقابلے میں 2019 میں یہ 65 ملین تھی۔ یہ کمی 60 فیصد سے زیادہ ہے۔ ڈبلیو ٹی ٹی سی کی جانب سے سالانہ اقتصادی رپورٹ (ای آئی آر) میں جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ اٹلی میں سفری اور سیاحت کی صنعتوں میں کام کرنے والے کل 337،000 افراد رہ چکے ہیں رپورٹ میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ ملک میں سفر پر پابندیوں کی وجہ سے گھریلو سیاحوں کے اخراجات میں 49.6 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ بین الاقوامی اخراجات میں 62 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اگر حکومت تیزی سے بحالی کی حمایت کرتی ہے تو دوسرے سال کے بھیانک نقصان سے بچا جاسکتا ہے۔ بین الاقوامی سفر اطالوی معیشت کو بدلنے کے لئے اہم ثابت ہوگا ، "گیوارا نے ڈیٹا کی بنیاد پر توقع کی ہے کہ رواں سال ٹریول اور ٹورازم انڈسٹری کی بحالی ہوسکتی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ اگر بین الاقوامی سفر جون 2021 تک دوبارہ شروع ہوا تو جی ڈی پی میں 48.5 فیصد کا اضافہ ہوسکتا ہے۔