کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ

کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ
کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک)  لانڈھی مانسہرہ کالونی میں گاڑی کے قریب دھماکے میں دو افراد ہلاک اور دو سکیورٹی گارڈزخمی ہوگئے، مارے گئے دونوں افراد خودکش بمبار بتائے جاتے ہیں۔

پولیس کے مطابق لاشیں اور زخمیوں جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ گاڑی غیر ملکیوں کے زیراستعمال  تھی اور پولیس کے مطابق گاڑی پر دھماکا خودکش حملہ تھا،گاڑی میں 4 غیر ملکی سوار تھے، گاڑی روکنے کیلئے فائرنگ کی گئی، ایک اور مبینہ خودکش حملہ آور تھا جسے پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گزشتہ دنوں اسی علاقے سے دہشت گردوں کے سراغ ملے تھے۔