اسرائیل نے ایران پر حملہ کردیا: امریکی میڈیا

اسرائیل نے ایران پر حملہ کردیا: امریکی میڈیا
اسرائیل نے ایران پر حملہ کردیا: امریکی میڈیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن ، تہران (ویب ڈیسک) امریکی ٹی وی چینل اے بی سی نیوز نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کردیا ۔

ایران کی فارس نیوز ایجنسی نے ایران کے شہر اصفہان کے قریب ہوائی اڈے پر دھماکے کی خبر دی ہے اور کہا ہے کہ  دھماکے سے ہوائی اڈے کو نقصان پہنچا۔

آج نیوز کے مطابق امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے اصفہان ہوائی اڈے کے قریب کارروائی کی ہے۔ایرانی حکام کے مطابق ملک میں فضائی دفاعی نظام فعال کردیا گیا ہے جس نے متعدد چھوٹے ڈرونز مار گرائے ہیں۔

ادھر عراق کے جنوب اور مغرب میں لڑاکا طیاروں کی پروازیں دیکھی گئی ہیں جب کہ شام پر بھی اسرائیلی طیاروں نے پروازیں کی ہیں۔