کینیا میں ہیلی کاپٹرحادثہ، آرمی چیف سمیت 10افراد ہلاک

کینیا میں ہیلی کاپٹرحادثہ، آرمی چیف سمیت 10افراد ہلاک
کینیا میں ہیلی کاپٹرحادثہ، آرمی چیف سمیت 10افراد ہلاک
سورس: Wikipedia

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیروبی (ویب ڈیسک) کینیا میں ہیلی کاپٹرحادثے کے نتیجے میں آرمی چیف سمیت 10افراد ہلاک ہوگئے۔

آج نیوز کے مطابق  حادثے میں آرمی چیف کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کینیا کے صدر ولیم روٹو نے اعلان کیا کہ جمعرات کو فوجی ہیلی کاپٹر اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں فوج کے سربراہ جنرل فرانسس اوگولا سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

افسوسناک حادثے کے بعد کینیا کے صدر نے ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔صدر نے مزید بتایا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں 2 فوجی زندہ بچ گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔