ضمنی الیکشن اور پاک ، نیوزی لینڈ میچز :لاہور پولیس نے سیکیورٹی پلان تیار کر لیا

ضمنی الیکشن اور پاک ، نیوزی لینڈ میچز :لاہور پولیس نے سیکیورٹی پلان تیار کر ...
ضمنی الیکشن اور پاک ، نیوزی لینڈ میچز :لاہور پولیس نے سیکیورٹی پلان تیار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور میں پولیس نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان شیڈول میچز اور ضمنی انتخابات کے انعقاد کیلئے جامع سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا۔

سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ کا کہنا ہے کہ پولیس ضمنی انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے پوری طرح مستعد ہے، انتخابی عمل اور پولنگ ڈے پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے انتخابی ضابطہ اخلاق پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

پولیس ملکی و غیر ملکی کرکٹرز اور شائقین کو فول پروف سیکیورٹی بھی فراہم کرے گی اور پرامن محفوظ ماحول میں میچز کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔