رواں سال حکومتی اداروں کی مالی ضروریات کو پورا کرنا پاکستان کیلئے بڑا چیلنج ہے،آئی ایم ایف نے مشرق وسطیٰ اور وسطیٰ ایشیاء کیلئے رپورٹ جاری کردی

رواں سال حکومتی اداروں کی مالی ضروریات کو پورا کرنا پاکستان کیلئے بڑا چیلنج ...
رواں سال حکومتی اداروں کی مالی ضروریات کو پورا کرنا پاکستان کیلئے بڑا چیلنج ہے،آئی ایم ایف نے مشرق وسطیٰ اور وسطیٰ ایشیاء کیلئے رپورٹ جاری کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایم ایف نے مشرق وسطیٰ اور وسطیٰ ایشیا ءکیلئے رپورٹ جاری کردی،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال حکومتی اداروں کی مالی ضروریات کو پورا کرنا پاکستان کیلئے بڑا چیلنج ہے۔

نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز" کے مطابق آئی ایم ایف نے کہاہے کہ غزہ اور اسرائیل کے تنازع سے خطے کے ممالک کی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے،پاکستان میں 2023میں کمزور مالی پالیسی، بجلی اور گیس ٹیرف میں اضافے سے مہنگائی بڑھی،پاکستان کو بیرونی ادائیگی کے دباؤ کا سامنا ہے،پاکستان کو قرض اوریوروبانڈ کیلئے بڑی ادائیگی کرنا پڑی،پاکستان کو مقامی ادائیگی کیلئے بینکوں سے زیادہ قرض لینا پڑا،پاکستان کی معاشی بحالی میں مسلح تنازعات، پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد اور دیگر ڈھانچہ جاتی مسائل حائل ہیں۔

آئی ایم ایف کا مزید کہنا ہے کہ رواں سال حکومتی اداروں کی مالی ضروریات کو پورا کرنا پاکستان کیلئے بڑا چیلنج ہے،حکومت کی طرف سے بینکوں سے زیادہ قرض لینے کے باعث نجی شعبے کو کم قرض ملتا ہے،رپورٹ میں کہاگیا کہ پاکستان کو اخراجات، سبسڈی میں کمی، ٹیکس چھوٹ کو ختم اور ٹیکس وصولی بڑھانے کیلئے اقدامات کرنے چاہئے،پاکستان تجارت پر پابندی اٹھا کر برآمدات کو 15فیصد تک بڑھا سکتا ہے،تجارتی انفراسٹرکچر کو بہتر بنا کر پاکستان برآمدات میں 8فیصد اضافہ کر سکتا ہے،پاکستان اپنے ریگولیٹری نظام کو بہتر بنا کر برآمدات میں 6فیصد تک اضافہ کر سکتا ہے،ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور کسٹمز میں سہولت کاری سے برآمدات بڑھائی جا سکتی ہیں،پاکستان کی 2024شرح نمو 2023سے بہتر رہے گی۔