تحریک انصاف والےفیض حمید کمیشن کے سامنے پیش ہی نہیں ہوئے اور ۔۔۔؟ سینیٹر عرفان صدیقی کھل کر بول پڑے

تحریک انصاف والےفیض حمید کمیشن کے سامنے پیش ہی نہیں ہوئے اور ۔۔۔؟ سینیٹر ...
 تحریک انصاف والےفیض حمید کمیشن کے سامنے پیش ہی نہیں ہوئے اور ۔۔۔؟ سینیٹر عرفان صدیقی کھل کر بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن)  کےسینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو 9مئی کا جواب دینا ہوگا اس سے کترا کر نہیں گزرنے دیں گے،فیض حمید کمیشن کے سامنے پیش ہی نہیں ہوئے اور انہیں کلین چٹ بھی مل گئی. ضرورت ہے سیاسی انتشار کم ہو اور سیاسی جماعتیں کم از کم ایجنڈے پر متفق ہوجائیں.خواجہ سعد رفیق کا" ایکس" پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ حکومت پر تنقید نہیں ہے۔

وہ نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم   اور پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والابھی شریک تھے۔