فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے: پاکستان

فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے: پاکستان
فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے: پاکستان
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے کہا کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت کی قرار داد کو امریکا  کی جانب سے ویٹو کرنے پرافسوس ہے،  پاکستان سمجھتا ہے کہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آگیا ہے۔ 

دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ   75 سال سے ظلم و جبر کا شکار فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت دینا ان کے حق خود ارادیت کی تصدیق ہوگی اور تاریخی انصاف ہوگا۔ فلسطینی عوام کا حق ہے کہ وہ 4 جون 1967 کی جغرافیائی حدود کے مطابق خود مختار اور آزاد ملک میں رہیں جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو، سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی قیادت میں سعودی وزراء کے وفد نے اسلام آباد کا دورہ کیا، پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے عالمی اور علاقائی مسائل کے بارے میں بات چیت کی۔

دونوں وزراء نے علاقے میں بڑھتے ہوئے عدم استحکام کے بارے میں مشترکہ خیالات کا اظہار کیا اور غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی رسائی کے لئے راستے کھولنے پر زور دیا۔