مشیر وزیراعلیٰ مشعال یوسفزئی کو’ دوست‘ نان کسٹم پیڈ مہنگی گاڑی تحفہ میں دینے کو تیار؟ سوشل میڈیا پر افواہوں کے بعد خیبرپختونخوا حکومت کے ذرائع کا موقف بھی آگیا

مشیر وزیراعلیٰ مشعال یوسفزئی کو’ دوست‘ نان کسٹم پیڈ مہنگی گاڑی تحفہ میں ...
مشیر وزیراعلیٰ مشعال یوسفزئی کو’ دوست‘ نان کسٹم پیڈ مہنگی گاڑی تحفہ میں دینے کو تیار؟ سوشل میڈیا پر افواہوں کے بعد خیبرپختونخوا حکومت کے ذرائع کا موقف بھی آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (ویب ڈیسک) وزیراعلی خیبرپختونخوا کی خاتون مشیر برائے سوشل ویلفیئر مشعال یوسفزئی اپنے استعمال کے لیے نئی گاڑی کی سمری تیارکروانے کی وجہ سے خبروں میں ہیں اور اب ایک سوشل میڈیا صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ مشعال یوسفزئی نے چند دن پہلے ڈی جی کسٹم سے ملاقات کی تھی اور اجازت نامہ مانگا تھا، مشال یوسفزئی کے مطابق یہ گاڑی مجھے بلوچستان سے تعلق رکھنے واکے کچھ دوست نان کسٹم پیڈ گفٹ کرنا چاہتے ہیں  لیکن اس دعوے پر اب خیبرپختونخوا حکومت کے ذرائع کا موقف بھی آگیا۔
ڈاکٹر صدف نے دعویٰ کیا تھاکہ اب ایک کروڑ ستر لاکھ کی گاڑی کو بھول جائیں، مشعال یوسفزئی نے لیکسس گاڑی لینے کی تیاری شروع کردی، چند دن پہلے  ڈی  جی کسٹم سے ملاقات کی تھی جس دوران مشعال یوسفزئی نے ایک عدد  نان کسٹم پیڈ Lexus Lx600 ultra luxury  -2024 کے لئے اجازت نامہ مانگا،  منت سماجت کی کہ میں ایک سوشل ورکر فلاحی ورکر ہوں ،گاڑی تب تک پاس ہوگی جب تک میں مشیر کے عہدے پر ہونگی ،یہ بھی بتایاگیاکہ اس لگژری گاڑی کی قیمت پاکستان میں 14 کروڑ روپے بنتی ہے اور مشال یوسفزئی کے مطابق یہ گاڑی مجھے بلوچستان سے تعلق رکھنے واکے کچھ دوست نا کسٹم پیڈ گفٹ کرنا چاہتے ہیں ،وہ دوست بلوچستان سے سوات ، مالاکنڈ اور پنجاب کے درمیان سمگلنگ کرتے ہیں اور مشہور سمگلرز ہیں ۔ 


یہ دعویٰ سامنے آیا تو خیبرپختونخوا حکومت کے ذرائع کا موقف بھی آگیا اور بتایا کہ یہ بات بالکل غلط اور بے بنیاد ہے ، اس میں کوئی حقیقت نہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ کچھ دن سے گاڑی کا معاملہ زیر بحث ہے ، پہلے محکمے میں سمری تیار ہونے کا دعویٰ کیا گیا لیکن اس پر پہلے ہی کام رک چکا تھا ، اب ایک نیا پراپیگنڈا شروع کردیاگیا،یہ خبر غلط ہے ۔