روس نے اسرائیل پر واضح کر دیا ہے کہ ایران کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا: سرگئی لاوروف

روس نے اسرائیل پر واضح کر دیا ہے کہ ایران کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا: سرگئی ...
روس نے اسرائیل پر واضح کر دیا ہے کہ ایران کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا: سرگئی لاوروف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (ویب ڈیسک) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس نے اسرائیل پر واضح کر دیا ہے کہ ایران کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا۔

لاوروف نے روسی ریڈیو سٹیشنوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے اس بات چیت میں بالکل واضح کر دیا۔ ہم نے اسرائیلیوں سے کہا کہ ایران کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا۔‘انہوں نے کہا کہ روس اور ایران کی قیادت، ہمارے نمائندوں اور اسرائیلیوں کے درمیان ٹیلی فون پر رابطے ہوئے ہیں۔

یادرہے کہ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا ہے  جبکہ ایران نے تین ڈرون مار گرانے کی تصدیق کی ہے ۔