پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر کاروباری ہفتے کا اختتام

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر کاروباری ہفتے کا اختتام
پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر کاروباری ہفتے کا اختتام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا اختتام تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہوا۔ 100 انڈیکس 619 پوائنٹس اضافے سے 70 ہزار 909 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 782 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ آج بلند ترین سطح 70 ہزار 968 ریکارڈ کی گئی۔

شیئربازار میں آج ساڑھے 47 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے ہوئے یوں شیئر بازار کے کاروبار کی مالیت سوا 23 ارب روپے رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 46 ارب روپے بڑھ کر 9833 ارب روپے ہوگئی۔

مزید :

بزنس -