ٹویاٹا نے سیفٹی مسئلے کی وجہ سے ہزاروں (Prius)ہائبرڈ گاڑیاں واپس منگوا لیں

ٹویاٹا نے سیفٹی مسئلے کی وجہ سے ہزاروں (Prius)ہائبرڈ گاڑیاں واپس منگوا لیں
ٹویاٹا نے سیفٹی مسئلے کی وجہ سے ہزاروں (Prius)ہائبرڈ گاڑیاں واپس منگوا لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹویوٹا موٹرز نے جاپان میں سنجیدہ نوعیت کے سیفٹی مسئلے کی وجہ سے 1لاکھ 35ہزار پریئس (Prius)ہائبرڈ گاڑیاں واپس منگوا لیں۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ان گاڑیوں کے پچھلے ڈور ہینڈلز میں خرابی کی شکایت آ رہی تھی اور جاپان کی وزارت ٹرانسپورٹ کی طرف سے بھی کمپنی کو اس مسئلے کو فوری حل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
وزارت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ خراب ڈورہینڈلز کی حامل یہ گاڑیاں نومبر 2022ءسے اپریل 2024ءکے دوران تیار کی گئیں۔ خوش قسمتی سے اب تک اس خرابی کی وجہ سے کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔ کمپنی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خرابی کی شکایات آنے پر اس گاڑی کی پیداوار خرابی کو دور کیے جانے تک روک دی گئی ہے اور گزشتہ دو سال کے دوران تیار کی گئی تمام پریئس ہائبرڈ گاڑیاں واپس منگوا لی گئی ہیں۔

مزید :

بزنس -