سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی الیکشن کا شیڈیول جاری
اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن نے سیالکوٹ کے حلقے پی پی 52 میں ضمنی الیکشن کا شیڈیول جاری کر دیا ہے،نشست رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ارشد جاوید وڑائچ کی وفات سے خالی ہوئی تھی،ضمنی انتخابات یکم جون کو ہونگے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے شیڈول کے مطابق حلقے میں ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 23 سے 25 اپریل تک جمع کرائے جا سکتے ہیں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 اپریل کو ہوگی کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 10 مئی تک نمٹائی جائیں گی کاغذات نامزدگی 12 مئی تک واپس لیے جا سکتے ہیں امیدواروں کو انتخابی نشان 13 مئی کو الاٹ ہوگا جبکہ ضمنی انتخابات1جون 2025 کو ہونگے واضح رہے کہ یہ نشست پنجاب اسمبلی کے رکن چوہدری ارشد جاوید وڑائچ کے انتقال سے خالی ہو گئی تھی۔
شیڈیول