ہنی مون منانے ہنزہ گئے دولہا دلہن کی ہوٹل کے کمرے میں موت

ہنی مون منانے ہنزہ گئے دولہا دلہن کی ہوٹل کے کمرے میں موت
ہنی مون منانے ہنزہ گئے دولہا دلہن کی ہوٹل کے کمرے میں موت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت خارجہ کی خاتون افسر سیدہ فاطمی اور ان کے شوہر ہنزہ میں واقع ایک ہوٹل کے کمرے میں گیس بھرجانے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر ہنزہ علی اصغر نے سیدہ فاطمی اور ان کے شوہر کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا اور دونوں کی موت ہوٹل کے کمرے میں گیس بھرنے کے باعث ہوئی ہے۔ سیدہ فاطمی دفتر خارجہ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر خدمات سرانجام دے رہی تھیں اور ان کا تعلق 42 ویں کامن ٹریننگ پروگرام سے تھا جبکہ وہ دفترخارجہ میں کامن ڈپلومیسی سکیشن میں تعینات تھیں۔
سیدہ فاطمی کا تعلق پنجاب کے شہر اٹک سے تھا اور وہ 10 دن پہلے فرانس سے تربیت مکمل کرکے پاکستان پہنچی تھیں جبکہ 29 نومبر کو ان کی شادی ہوئی تھی سیدہ فاطمی فارن سروس اکیڈمی کے 35 ویں سپیشلائزڈ ڈپلومیٹک کورس میں پوزیشن ہولڈر بھی تھیں۔