امید ہے مارک کارنی کی قیادت میں پا ک، کینیڈا تعلقات مزید مضبوط ہونگے:وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لبرل پارٹی کینیڈاکے مارک کارنی کو حالیہ انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مارک کارنی کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ امید ہے مارک کارنی کی قیادت میں پا کستان اور کینیڈا کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔