ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم گرم رہے گا تاہم راولپنڈی ، گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ ڈویژن ، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ دالبندین ملک کا گرم ترین شہر رہاجہاں درجہ حرارت45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

مزید :

ماحولیات -