پاک فوج نے کشمیر کے حمایتی سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کی بندش کا معاملہ متعلقہ حکام سے اٹھادیا 

  پاک فوج نے کشمیر کے حمایتی سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کی بندش کا معاملہ متعلقہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک اور ٹوئٹر کےساتھ مقبوضہ کشمیر کی حمایت میں بیان شائع کرنے پر بند کیے جانے والے پاکستانی اکاو¿نٹس کا معاملہ اٹھادیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی حمایت میں بولنے والے اکاو¿نٹس کو بند کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی حکام نے ان اکاو¿نٹس کی مبینہ بندش کا معاملہ فیس بک اور ٹوئٹر صارفین کے سامنے اٹھادیا ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ سماجی رابطے کی ان بڑی ویب سائٹس کے ریجنل ہیڈکوارٹرز میں زیادہ تر بھارتی کام کرتے ہیں اور یہی ان اکاو¿نٹس کی بندش کی بڑی وجہ ہے۔ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے پیغام میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے صارفین سے کہا کہ وہ بندش کے شکار اکاو¿نٹس کی معلومات اس ٹویٹ کے جواب میں بھیجیں۔
سوشل میڈیا اکاو¿نٹس

مزید :

صفحہ اول -