اندرون بھاٹی گیٹ میں جشن آزادی کے سلسلے میں تقریب،کیک کاٹا گیا

اندرون بھاٹی گیٹ میں جشن آزادی کے سلسلے میں تقریب،کیک کاٹا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر)اندرون بھاٹی گیٹ میں مسلم لیگ(ن) کے سینئر کارکن و جنرل کونسلرالحاج شیخ فرخ کی رہائش گاہ پر جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں کیک کاٹنے کی تقریب میں معروف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی، شیخ فرخ نے کہا کہ موجود ہ ملکی حالات کے تناظر میں ملک میں مثبت رویوں اور حب الوطنی کے جذبہ کو ابھارنے اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کو ایک خوشحال ناقابل تسخیر اور ترقی یافتہ اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے ہمیں کلیدی کردار ادا کرناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مذہبی اور قومی فریضہ ہے کہ قیام پاکستان کے مقاصد کو پورا کرنے کیلئے جدوجہد کریں۔ رانا شہزاد، سہیل بٹ، حبیب اللہ خان، ظفر ببرا، سجاد نیاریا، شیخ فرحان، فلک شیخ، فہد شیخ اور سلیمان شیخ اور ہوٹل ایسو سی ایشن کے چیئرمین واحد کاشمیری نے تقریب میں شرکت کی۔