30جولائی تک  4616لاپتہ افراد کیسز نمٹائے گئے، قومی کمیشن کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری 

  30جولائی تک  4616لاپتہ افراد کیسز نمٹائے گئے، قومی کمیشن کی ماہانہ کارکردگی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے قومی کمیشن کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی  جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی ذاتی کوششوں کے نتیجہ میں قومی کمیشن نے 30 جولائی تک 4616 کیسز نمٹائے گئے لاپتا افراد کمیشن کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق جولائی 2020ء کے دوران 43 نئے کیس لاپتا افراد کیلئے قائم قومی کمیشن کو موصول ہوئے جبری طور پر لاپتا ہونے والے افراد سے متعلق کیسز کی تعداد مجموعی طور پر 6729 ہو گئی ہے قومی کمیشن نے 30 جولائی تک 4616 مجموعی لاپتا افراد کے کیسز نمٹا دیئے اس وقت 2113 لاپتا افراد کے بارے میں معلومات کے اکٹھی کی جا رہی ہیں  انکوائری کمیشن نے جولائی میں 26 سماعتیں اسلام آباد میں کیں۔
کارکردگی رپورٹ

مزید :

صفحہ آخر -