کورونا وائرس نوجوانوں کی وجہ سے پھیل رہا ہے، عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

کورونا وائرس نوجوانوں کی وجہ سے پھیل رہا ہے، عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیو یارک (آن لائن) عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ نوجوانوں کی وجہ سے کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادا ر ے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ویسٹرن پیسیفک کے ریجنل ڈائریکٹر تاکیشی کسائی نے کہا 20، 30 اور 40 سال کے عمر کے لوگوں سے وائرس پھیل رہا ہے اور اکثر لوگ اس بات سے بے خبر ہیں کہ وہ وائرس کا شکار ہیں۔ اس کی وجہ سے وائرس کے پھیلاؤ اور کمزور بڑے بزرگوں، بیمار افراد اور غریب علاقوں میں رہنے والے افراد کے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت

مزید :

صفحہ اول -