انسانی سمگلنگ ۔۔۔ خوفناک حقائق ... قسط نمبر 40

انسانی سمگلنگ ۔۔۔ خوفناک حقائق ... قسط نمبر 40
انسانی سمگلنگ ۔۔۔ خوفناک حقائق ... قسط نمبر 40

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مختصر تاریخ اور یورپی یو نین کی تشکیل 
45 سے 25ہزار سال قبل مسیح کے درمیان انسانوں کی پہلی آمد سے لے کر ما قیل تاریخ سے مو جو د ہ زمانے تک براعظم یو رپ میں بسنے والوں کی تاریخ کا احا طہ کیا گیا ہے ۔ ذیل میں اس کا مختصر جائزہ دیا گیا ہے ۔ ما قبل یا غیر معلوم تاریخ کے یورپ میں سب سے پہلے آباد کا رنیم تاریکی یا پتھر کے قدیم دور میں اس وقت آئے جب انسان نے دوبہت ہی ابتدائی زمانے میں پتھر کے اوزار استعمال کرنا شروع کیے تھے ۔ یو رپ میں پتھر کے بعد کے زمانے میں 7ہزار سال قبل مسیح میں زراعت کی ابتداء ہو ئی ۔ برا عظم یو رپ میں پتھر کے بعد کا زمانہ 4ہزار سال تک رہاجس میں وھاتوں کے استعما ل کرنے کا عر صہ بھی شامل ہے ۔ دھاتوں کا استعمال بعد ازا ں پورے خطے میں پھیل گیا ۔ با قاعدہ معلوم انسانی تاریخ سے پہلے تکنیکی پیش رفت با لکنز کے ذریعے مشر قِ وسطی سے یو رپ میں آئی جو آہستہ آہستہ شمال مغرب کی طر ف پھیلتی چلی گئی ۔ یو رپ کی قدیم تا ریخ میں دو مذاہب (mycenaean اور mindan) کا سراغ ملتا ہے جو کانسی کے زمانے میں مقبول ہو ئیں، لیکن 1200قبل مسیح میں بہت مختصر عرصے میں منہد م ہو گئیں ۔جس زمانے کو کلا سیکل عہد رفتہ کہا جا تا ہے اس کا آغا ز یونا ن کے اند ھیروں سے نکلنے کے بعد قدیم یو نا ن کی شہری ریا ستوں کے وجود میں آنے کے بعد ہو ا ۔ یو نا نی اثرو رسوخ اور طاقت کو سکند ر اعظم کے دو ر میں عروج حاصل ہو ا جس نے ایک ایسی سلطنت قائم کی جو یو نا ن میں شمال مغر ب تک ، مشرق میں انڈیا اور جنوب میں مصر تک پھیلی ہو ئی تھی ۔ اگرچہ سکند ر اعظم اپنی سلطنت سے با ہر نہ نکل سکا لیکن مشرق وسطی اور دیگر اندرونی علاقو ں تک اس کا نتیجہ Hellenism پھیلنے کی صورت میں نکلا ۔ یو نا نی تہذیب جنو بی یو رپ اور خشک میر ی علاقوں میں قدیم روم کے دنیا کے نقشے پر ابھرنے سے ایک صدی قبل مسیح تک ایک غالب تہذیب کے طور پر چھا ئی رہی ۔ با لکل اسی زمانے میں جب دنیا میں ہیلینز م (Hellenism) پھیل رہی تھی شما لی اور مغربی یو رپ لا طینی تہذیب کے زیر اثر آچکا تھا ۔

انسانی سمگلنگ ۔۔۔ خوفناک حقائق ... قسط نمبر 39 پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں
روم کی ایک چھو ٹی سی شہر ی ریاست جس کا شمار دنیا کی روایتی ریا ستوں میں ہو تا ہے 753 قبل مسیح میں دریا ئے تبر کے کناروں پر بنائی گئی ۔ اس ریاست نے خوب ترقی کی اور اٹالین جزیرے پر غالب آگئی ۔ ابتدائی طور پر رومن ریپبلک سلطنت کی بنیا د 509 قبل مسیح میں رکھی گئی جو ترقی کر تے ہو ئے اگلی کئی صدیو ں تک یو نانی تہذیب کو دنیا میں ایک غالب تہذیب کے طو ر پر قائم رکھنے میں معاون کا کر دار ادا کر تی رہی ۔ آمر جو لیس سیزر کی پیدائش اور بعد ازاں اس کے قتل سے آئینی بحران کا آغاز ہو ا جو ریپبلک کی رومن سلطنت میں دو بارہ منظم ہونے کا با عث بنا ۔ جب سلطنت کو ایک شہنشا ہ کے لیے چلانا مشکل ہو گیا تو اس نے سلطنت کو مغربی اور مشرقی حصو ں میں تقسیم کر دیا ۔ بعد میں رومن سلطنت میں شمالی یو رپ کے جر منی لو گوں نے سلطنت کے مد مقابل طاقت پکڑلی اور 476عیسوی میں مغر بی رومن سلطنت پر منظم حملے کیے جو اس کے زوال کا باعث بنے ۔ اس سے کلا سیکل دو رکا خاتمہ اور از منہ وسطی کا آغاز ہو ا ۔ از منہ وسطی کے دو ران مشرقی رومن سلطنت جنوب مشر قی یو رپ تک محدود ہو گئی جسے کچھ جدید مور خین نے اس ریاست کو با ز نطینی سلطنت کا نا م دیا کیو نکہ یہ اپنی زبان اور ثقافت کے حوالے سے ایک بو نانی ریا ست تھی ۔ مغربی یو رپ میں جرمن لو گوں نے مغربی رومن سلطنت کے با قی ماندہ حصو ں میں طاقتور پو زیشنیں حاصل کیں اور اپنی مملکتیں او ر سلطنتیں قائم کر لیں ۔ ان نئی ریا ستوں میں سے کئی ایک نے جد ید یو رپی ممالک کی بنیاد رکھی ۔ ان جرمن لو گوں میں سے مغربی یو رپ میں فرانکی با شندے عسکری اعتبار سے سب پر سبقت لے گئے ۔ تقریباً 8سوعیسو ی میں چار لی میگن کے دو ر میں فرانکش سلطنت اپنے عروج پر تھی اور اسے مغر ب کا کراؤ ن شہنشاہ بنا دیا گیا ۔ یہ ریا ست جو کسی زمانے میں فرانسیہ کے نام سے مشہو ر تھی کئی حصوں میں تقسیم کر دی گئی ۔ مغر بی ریاست فرانسیہ سلطنت کے ارد گرد تھی جبکہ مشرقی حصہ مقدس رومن سلطنت پر مشتمل تھا جو بعد ازاں جدید جر منی کا نقیب کہلا یا ۔ بر طانیہ جو غیر قانونی تا ر کین کا ملک تھا، کو رومن بر طانیہ کے دور میں کچھ مر اعات حاصل تھیں ۔ جب رومیوں نے جرمنوں کے دباؤ پر بر طانو ی علا قو ں کو خالی کیا تو بعد میں آنے والے مو ئر خین نے ان کو انگلو سیکسین کہنا شروع کر دیا ۔ ان لو گوں نے جنو بی بر طانیہ کی طر ف ہجر ت کی او رچھو ٹی چھوٹی سلطنتیں قائم کیں ۔ کچھ عر صہ بعد تر قی کر تے ہو ئے انہوں نے 927 عیسوی میں سلطنت آف انگلینڈ تشکیل دیدی ۔ اس دوران ہنگری اور پو لینڈکی ریاستیں بھی منظم ہو چکی تھیں ۔ و ائیکنگ کے زما نے میں جن سیکنڈے نیوین لو گوں نے ہجر ت کی وہ 700 سے 1000 عیسوی کے وسط تک غالب آچکے تھے ۔ ان ریا ستوں میں عظیم کنٹ سلطنت سب سے آگے تھی اور ایک ڈینش راہنما انگلینڈ ، نا روے او ر ڈنما رک کا با د شاہ مقر ر ہو ا ۔
وائیکنگ لو گوں میں نا ر منزجو شمالی فرانس میں آبا د ہو ئے اور نا ر منڈے کی بنیاد رکھی ،کا یو رپ کے کئی حصو ں پر کا فی اثر و رسو خ تھا ۔ انہوں نے انگلینڈ ، جنو بی اٹلی اور سسلی کی فتح کے بعد اپنے اثر کو مزید وسعت دی ۔ سکینڈ ے نیوین لو گوں میں سے دیگر ڈی ایس ‘کیو ین اس کی تلاش میں نکلے اور ایک ریاست کی بنیا د رکھی جو جدید روس کے علاقوں پر مشتمل تھی ۔ سکینڈے نیوین لو گوں کی ہجرت کا دو ر ختم ہو ا جسے تا ریخ میں وائیکنگ کا زمانہ کہا جا تا ہے ۔ اس کے بعد کر و سیڈ ز کا دو ر شروع ہو ا ۔ اس دوران مذہبی بنیا د پر جنگوں کا ایک سلسہ شروع ہو ا جس کا بنیا دی مقصد مسلمانوں کے زیر تسلط علاقو ں کو آزاد کرا نا تھا ۔ اس دوران خشکی کے ایک بڑے حصے پر کئی ایک کرو سیڈز ریا ستوں کی بنیا د رکھی گئی ۔ یہ تمام ریا ستیں مختصر وقت کے لیے قائم رہ سکیں ۔ کرو سیڈ ز کا یو رپ کے بہت سے حصوں پر گہرا اثر و رسوخ تھا ۔ 1204ء میں قسطنطنیہ کی لو ٹ ما ر با ز نطینی ریا ستوں کے اچانک خاتمے کا با عث بنی ۔ اگر چہ بعد میں یہ دو بارہ قائم ہو ئیں لیکن اپنی گذشتہ شان و شو کت حاصل نہ کر پائیں ۔ 
مذہبی ریاستوں نے جینو او روینس کی تجارتی ریا ستوں کو معاشی طا قیں بنانے کے لیے تجارتی راستے کھو لے جن کو بعد میں ریشمی شاہراہو ں میں تبدیل کیا گیا ۔ ان ریا ستوں کے مشنر یو ں نے بالٹک کے علاقو ں میں ٹیوٹا نک ریا ست قائم کی ۔ ’’دوبارہ فتح ‘‘کی تحریک نے مسلما نو ں کو لبیریا سے با ہر کرنے پر کام شروع کر دیا ۔ مشر قی یو رپ ازمنہ وسطی کے آخری دنو ں میں منگو ل سلطنت ، جس کی قیادت چنگیز خاں کے ہا تھ میں تھی کے عروج و زوال سے مغلو ب تھا ۔ منگو ل سائبیریا (روس) کے لق دق سرد صحراؤ ں کے خانہ بد و ش تھے جنہوں نے علاقائی طو رپر مضبو ط سلطنت قائم کر رکھی تھی جو اپنے عروج کے زمانے میں مشرق سے چین اور یو رپ کے کا لے پا نیوں اور با لٹک سمندروں تک پھیلی ہو ئی تھی ۔ ’’کیو ن رس ‘‘ریا ست ٹو ٹ چکی تھی اور اس کی جگہ کئی چھو ٹی حریف ریا ستیں بن چکی تھیں ۔ منگو لو ں کی فتو حا ت کے سامنے ان میں سے اکثر ریا ستیں ایک وفادا ر منصبدار یا خادم بننے کے لیے ان کو خراج دیتے تھے ۔ ازمنہ وسطی کے آخر ی دونو ں میں جو نہی منگو ل سلطنت کمزور ہو ئی ما سکو کے گرنیڈ ڈ چی کئی ایک روسی ریپبلکنز اور خو د مختا ر ریا ستوں پر مشتمل بڑی سلطنت کو مضبوط کر نے کے لیے اُ بھر کر سامنے آئے اور 1547ء میں ’’ ٹسار ڈم آ ف رشیا ‘‘میں ترقی کر تے ہو ئے داخل ہو ئے ۔
ازمنہ وسطی کا آ خری زمانہ یو رپ میں انقلاب کا نما ئندہ زمانہ قرار دیا جا تا ہے ’’سیا ہ مو ت ‘‘ کے نام سے مشہو ر ہو نیوالی وبا ؤ ں او ر اس کے ساتھ جڑا ہو ا قحط یو رپ میں آبا دیا تی تبا ہی کا با عث بنا جس سے آبا دی میں تیزی سے کمی واقع ہو ئی ۔ شاہی سلسلے کی بحالی کی جدو جہد اور فتح کے لیے جنگو ں نے بہت سی یو رپی ریا ستوں کو ایک طو یل عر صے تک حالتِ جنگ میں رکھا ۔ سیکنڈ نیو یا میں کا لمر یونین نے سیا سی منظر نا مے پر غلبہ حاصل کر لیا اور اانگلینڈ سکا ٹ لینڈ کے ساتھ سکا ٹش آزادی کی جنگ اور فرانس کے ساتھ سو سا لہ جنگ میں مصروف رہا ۔ مقدس رومی سلطنت جو ایک منتخب ملو کیت یا با دشا ہت تھی ہیسبر گ کی سلطنت سے مغلو ب ہو ئی جس نے اسے مو رو ثی نظا م میں تبدیل کر دیا ۔ مشر قی یو رپ میں دو ریا ستیں روس اور پو لینڈ غالب تھیں ۔ ان کو لِتھٹو نین یو نین کہا جا تا تھا ۔ (جاری ہے )

انسانی سمگلنگ ۔۔۔ خوفناک حقائق ... قسط نمبر 41 پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں