پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مزید 27گرانفروشوں کو قابو کر لیا

  پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مزید 27گرانفروشوں کو قابو کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کردی ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 343 مقامات کو چیک کیا گیااور74 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور01 لاکھ 57 ہزار 500 سوروپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ 27 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے اور27 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور06 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے۔دریں اثناء پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے افسران نے سبزی منڈیوں کے دورے کیے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عامر شفیق نے کاچھا سبزی منڈی کا دورہ کیااور آلوؤں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔ اے سی رائیونڈ عدنان رشید نے فروٹ و سبزی منڈی مارکیٹ رائیونڈ کا دورہ کیا۔افسران نے سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔رائیونڈ سبزی منڈی میں ٹماٹر کی قیمت 95 سے 100 جبکہ پیاز کی قیمت 55 سے 60 روپے فی کلوگرام ہے۔افسران نے منڈیوں میں دیگر انتظامات کو بھی چیک کیااورصفائی ستھرائی، تجاوزات، سٹاک، شکایات رجسٹر کو بھی چیک کیا گیا۔افسران نے انچارج انتظامیہ کو منڈیوں میں انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی.