جرائم کی شرح میں تیزی سے اضافہ تشویشناک ہے،عزیز الرحمن چن

  جرائم کی شرح میں تیزی سے اضافہ تشویشناک ہے،عزیز الرحمن چن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں تیزی سے اضافہ تشویش ناک ہے حکومت کا تھانہ کلچر کی تبدیلی کا وعدہ بھی شرمندہ تعبیرنہ ہو سکا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں جبکہ پولیس سنگین جرائم کے مقدمات درج کرنے سے کتراتی ہے پھر بھی 2019 میں صوبہ بھر کے تھانوں میں مختلف جرائم کے 4لاکھ 89ہزار6 سو76مقدمات درج کئے گئے۔ محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے حکومت کے تمام تر دعوؤں کے باوجود جرائم کی شرح میں روز بروز اضافہ ہو تا جا رہا ہے جبکہ بڑھتے ہوئے جرائم کے برعکس پولیس کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے