پی سی جی اے، جننگ فیکٹریوں میں 50  لاکھ57ہزار 124گانٹھ کپاس پہنچ گئی

  پی سی جی اے، جننگ فیکٹریوں میں 50  لاکھ57ہزار 124گانٹھ کپاس پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان (نیوز رپورٹر) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جسکے مطابق15 دسمبر2020تک (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 50لاکھ 57ہزار424گانٹھ کپاس آئی۔ 15 دسمبر2019تک 78 لاکھ61 ہزار 203 گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 28لاکھ03ہزار779گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں کم آئی ہے۔ کمی کی شرح 35.67فیصد رہی۔ صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 29لاکھ78ہزار878گانٹھ کپاس آئی ہے جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل 44 لاکھ67ہزار135گانٹھ کپاس سے 14لاکھ88ہزار257گانٹھ کم ہے۔ پنجاب میں کمی کی شرح33.32 فیصد رہی۔صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 20لاکھ 78ہزار546گانٹھکپاس فیکٹریوں میں آئی ہے جبکہ گذشتہ سال33لاکھ 94ہزار068گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔صوبہ سندھ میں کمی کی شرح 38.76فیصد رہی۔          15 دسمبر2020تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے 47لاکھ 87ہزار068گانٹھ روئی تیار کی گئی۔ ملک میں 384جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں۔ ایکسپورٹرز نے رواں سیزن میں 62ہزار500گانٹھ روئی خرید کی ہے جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹرنے 41 لاکھ 68ہزار657گانٹھ روئی خرید کی ہے۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(TCP)نے کاٹن سیزن 2020-21میں خریداری نہیں کی ہے۔ صوبہ پنجاب میں 275جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں او ر27لاکھ 80ہزار665گانٹھ روئی تیار کی گئی ہے۔ ضلع ملتان میں 15 دسمبر2020تک61ہزار295گانٹھ کپاس،ضلع لودھراں میں 34ہزار422گانٹھ کپاس،         ضلع خانیوال میں 2لاکھ 17ہزار 239گانٹھ کپاس، ضلع مظفر گڑھ میں 82ہزار 047گانٹھ کپاس،ضلع ڈیرہ غازی خان میں 2لاکھ80ہزار971گانٹھ کپاس،         ضلع راجن پور میں 85ہزار466گانٹھ کپاس، ضلع لیہ میں 87 ہزار028گانٹھ کپاس،ضلع وہاڑی میں 1لاکھ10ہزار055گانٹھ کپاس، ضلع ساہیوال میں 1 لاکھ56ہزار 721گانٹھ کپاس،        ضلع رحیم یار خان میں 5لاکھ84ہزار323گانٹھ کپاس، ضلع بہاولپور میں 3لاکھ41ہزار322گانٹھ کپاس، ضلع بہاولنگر میں 7لاکھ83ہزار888گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔ ضلع سانگھڑمیں 7لاکھ89ہزار 423گانٹھ کپاس، ضلع میر پور خاص میں 29ہزار695گانٹھ کپاس، ضلع نواب شاہ میں 60ہزار281گانٹھ کپاس، ضلع نو شہرو فیروز میں 1لاکھ90ہزار132گانٹھ کپاس، ضلع خیر پور میں 2لاکھ5ہزار169گانٹھ کپاس، ضلع سکھر میں 3لاکھ38 ہزار397گانٹھ کپاس، ضلع جام شورومیں 40 ہزار800گانٹھ کپاس اور ضلع حیدرآباد میں 1لاکھ5ہزار362گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔ غیر فروخت شدہ سٹاک  8لاکھ26 ہزار267گانٹھ کپاس اور روئی موجود ہے۔
گانٹھیں پہنچ گئیں