صوابی کے بعد بنوں کی تحصیل میں بھی حکمران جماعت کو شکست ، دوسرا مکمل نتیجہ آگیا

صوابی کے بعد بنوں کی تحصیل میں بھی حکمران جماعت کو شکست ، دوسرا مکمل نتیجہ ...
صوابی کے بعد بنوں کی تحصیل میں بھی حکمران جماعت کو شکست ، دوسرا مکمل نتیجہ آگیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنوں (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک دو تحصیل کونسلز کے نتائج مکمل ہوچکے ہیں اور دونوں جگہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز  کے مطابق دوسرا نتیجہ ضلع بنوں کی تحصیل میریان کا موصول ہوا ہے جہاں آزاد امیدوار نے میدان مارا ہے۔ تحصیل چیئرمین میریان کی نشست پر آزاد امیدوار پیر کمال شاہ 11 ہزار 885 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے شاہد خان  چھ ہزار 370 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر  رہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل صوابی کی تحصیل رزڑ  کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آیا تھا جہاں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)  کے غلام حقانی  22 ہزار 743 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جب کہ ان کے مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار بلند اقبال ترکئی 13 ہزار 23 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ یہاں یہ بھی یاد رہے کہ بلند اقبال تحریک انصاف کے اہم رہنما اور صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی کے قریبی عزیز ہیں۔